9 اکتوبر، 2018، 1:49 PM

بھارت میں حساس ادارے کا ملازم جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارت میں حساس ادارے کا ملازم جاسوسی کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو مبینہ طور پر میزائل کی حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارت نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کو مبینہ طور پر میزائل کی حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارت نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔ حساس ادارے کے ملازم پر الزام ہے کہ اس نے جوہری صلاحیت کے حامل براہ موس کروز میزائل کی معلومات پاکستان کو فراہم کیں اور انہیں حراست میں لے کر اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ملزم کے قبضے سے کچھ مشکوک مواد بھی برآمد ہوا ہے جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شبے کو تقویت ملتی ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت نشانت اگروال کے نام سے ہوئی ہے جسے اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور ملٹری انٹیلی جنس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے گرفتار کیا۔ نشانت ناگپور کے قریب براہ موس پروڈکشن سینٹر میں گزشتہ چار سال سے ملازمت کر رہے ہیں اور بھارتی تحقیقاتی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے براہ موس میزائل کے حوالے سے خفیہ معلومات اور تکنیکی ڈیٹا پاکستان کو فراہم کیا۔

News ID 1884645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha